کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بڑے کا چھوٹے بھائی کو گردے کا عطیہ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی نےکامیابی سے گردے کی پیوند کاری کر دی آٹھ سال کے دوران 74مریضوں کی پیوندکاری ہو چکی ہے۔ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی نے سی-ای-او پروفیسر ڈاکٹر سید لیاقت آغا نے جنگ سے بات چیت کر تےہوئے کہا ہے کہ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی مالی مشکلات کے باوجودمریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں انہوں نے بتایا کہ نوشکی سے تعلق رکھنے والے 36سالہ نوجوان مقبول احمد کا گردہ ناکارہ ہو گیا تھا جو بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی میں زیر علاج تھا گزشتہ روز اس کے بڑے بھائی عبدالغفار اپنا ایک گردہ بھائی کو دیا جس کے بعد بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی ٹیم نے اپنی مدد آپ کے تحت کامیابی سے گردے کی پیوند کاری کی یہ علاج لاکھوں روپے کا ہے تاہم شدید ترین مالی بحران کے باوجود عوامی مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انسانیت کی خدمت اور اپنی مدد آپ کے تحت ایک آپریشن کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہیلتھ کارڈ کے تحت ٹرانسپلانٹ شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 2018سے اب تک بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی 74مریضوں کی پیوندکاری ہو چکی ہے۔