کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل تفتان نے حولہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ملکی اور غیرملکی کرنسی قبضے میں لے لی۔ ایف آئی اےذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ تفتان سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم شادی خان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 475 ملین ایرانی کرنسی 60 امریکی ڈالر ، 2 لاکھ 59 ہزار روپے پاکستانی اور موبائل فون بحولہ ہنڈی اور غیرقانونی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کررہا تھا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔