• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کٹائی مافیا کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق میئرناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ و دیگر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ صوبے بھر میں جنگلات کھٹائی مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی قسم کے سیاسی اور سرکاری مداخلت کو خاطر میں لائے بغیر کارروائی کی جائے خاص کر متعلقہ حلقے کے اراکین اسمبلی بھی اپنے اپنے حلقوں کے جنگلات درختوں کی کھٹائی اور خاص کر اومان ایفیڈرین کی بے دریغ کھٹائی پر ضلعی انتظامیہ لیویز پولیس اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ جنگلات کے عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں وزیراعلیٰ وزیر جنگلات کی توجہ خاص کر ملازمین کو گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فراہمی ممکن بنانے میں اپنا بھرپور کرادار کریں بیان میں ضلع پشین کے توبہ کاکڑی کے رینج اور نانا صاحب کے جنگلات کے رینج میں متعلقہ ٹیم بہترین کام کررہی ہے انتظامیہ اور علاقے کے تمام معززین معتبرین بھی اس سلسلے میں متعلقہ ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔
کوئٹہ سے مزید