ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈینگی ورکرز کے خلاف حکومت پنجاب کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی سنگل بنچ نے 700 سے زائد ڈینگی کو نہ صرف ملازمت ہر بحال کردیا تھا بلکہ ان کی ملازمت کو مستقل بھی کردیا تھا ،جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل ڈویژن نے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے مجرم کرم علی کی اپیل منظور کر لیے اور اس کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی ہے۔جسٹس سید محمد رضا قریشی نے پاکستان ریلوے کی ڈائریکٹر جنرل لینڈ ریونیو ریکارڈ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سیدہ ام صدف دختر سید اعجاز حسین نقوی کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے پنجاب وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ( ویمن) کو حکم دیا ہے کہ پٹیشنر کی ایک سال کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں ۔شہری کو تشدد کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج،خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتای منظور ،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے قاتلانہ حملے کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد حامد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔