ملتان (سٹاف رپورٹر )سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے جلالپور پیروالہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جانوروں کی خوراک، ونڈا، سبز چارہ اور سائلیج کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے کھانے، رہائش اور صحت کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے چارے اور علاج معالجے کی فراہمی بارے دریافت کیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کے لیے سبز چارہ، ونڈا، توڑی اور سائلیج کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ جانوروں کے علاج اور ویکسینیشن کے بہترین انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں کاشتہ فصلوں کے نقصان کے تخمینے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو گاؤں گاؤں جا کر سروے کریں گی۔