• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں دعوتِ اسلامی کے تحت جشن میلاد

ملتان(پ ر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اسمبلی ہال میں دعوتِ اسلامی کےتحت   ایک پرُوقار اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، حاجی مولانا محمد عمران عطاری نے خصوصی بیان کیا ۔اپنے خطاب میں حاجی عمران عطاری نے معاشرتی بیماریوں کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کو مریضوں کی حقیقی خیرخواہی کے جذبے کے ساتھ علاج فراہم کرنا چاہیے۔ انہوں نے اضافی ٹیسٹ اور غیر ضروری دوائیوں سے گریز کرنے کی تلقین کی۔اجتماع میں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار ڈاکٹر طیب اور اسد رضا سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی، طلبہ اور کثیر تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر منیب رجسٹرارکنٹرولرایگزمینینشن نے حاجی عمران عطاری کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی آمد پر شکریہ اداکیا۔
ملتان سے مزید