• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران بیرون بوہڑ گیٹ کی چیئرمین ریاض شاہین کے اعزاز میں ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بیرون بوہڑ گیٹ کے تاجران کی طرف سے 25 سالہ تاجر خدمات پر نو منتخب چیئرمین وسا بق صدر ریاض شاہین کے اعزاز میں تاجر خدمت پرریلی نکالی گئی اور تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر تاجر برادری نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور پھولوں کے گلدستے دئیے اور اُنکی دستار بندی بھی کی گئی دریں اثناء تاجر رہنما ریاض شاہین کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،نو منتخب صدر خالد صغیر، جنرل سیکرٹری محمدزرولی، ملتان صدر خالد محمود قریشی،ملتان کے نائب صدررانا محمد اویس علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر رہنما ریاض شاہین کی تاجر برادری کے لیے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ، مرکزی تنظیم تاجران انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ملتان سے مزید