منظور ملتان (سٹاف رپورٹر ) آلٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو اور سن کنسلٹنٹ کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ بار روم میں سگریٹ نوشی کے نقصانات سے متعلق آگہی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی کہ وکلا کے چیمبرز کو سگریٹ نوشی سے پاک قرار دیا جائے ،اجلاس میں مقررین نے کہا کہ تمباکو نوشی نہ صرف صحت کے لیے مہلک ہے بلکہ سیکنڈ ہینڈ سموکنگ دوسروں کو بھی مہلک بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلطان محمود نے کہا کہ اے آ ر آ ئی اور سن مل کر ضلع ملتان میں آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔