ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) ملتان کے ڈسٹرکٹ منیجر عبدالرحمان ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی ناگہانی وفات پر ضلعی انتظامیہ اور سرکاری افسران نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد نے شرکت کی۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار افسوس کیا۔