ملتان (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلرایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرآصف علی کو تیسری بار وائس چانسلر تعینات ہونے پر تارا گروپ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد حمید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مبارکباد پیش کی۔وائس چانسلر نےگروپ کی زرعی شعبے کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحقیق و ترقی اور نئے بیجوں کی تیاری پر ان کی سرمایہ کاری لائق تحسین ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اور ان کی ٹیم زرعی شعبے کی ترقی، بالخصوص جنوبی پنجاب میں کپاس کی صنعت کی بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر صغیر احمد، چیف سائنٹسٹ تارا اور ناصر شاہ بھی موجود تھے۔