ملتان(سٹاف رپورٹر) فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،منشیات فروشی کے الزام میں 7 افراد کیخلاف مقدمات درج ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے بیوی کو قتل کرکے خود کو گولی مارکر خودکشی کرنے کے الزام میں محمد رمضان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس وردی پہن کر خود کو پولیس ملازم کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج ۔پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔لوہاری گیٹ پولیس نے بھیک مانگ کر عوام الناس کو پریشان کرنے والے ملزمان محمد علی ،مجاہد ،عابد الرزاق اور جعفر کو گرفتار کرلیا،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ڈسٹرکٹ جیل سے ضلع کچہری پیسی پر آنے والے ملزم کی کار سرکار میں مداخلت پولیس نے اندراج مقدمہ کی کارروائی شروع کردی ،پولیس نے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔