ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے سرپرست اعلی ٰزمان اکبر، چیئرمین محمد نیاز قریشی،وائس چیئرمین مرزا محمد اصغر، نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ کے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے دعویدار منتخب صدر مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں جنہوں نے تاجر برادری کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے ٹمبر مارکیٹ میں جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکات،سیوریج نظام کی خرابی،سٹریٹ لائٹس کے ناقص انتظام سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشانی سے دوچار ہے۔