ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 41مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد علی سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 18ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقے سیف علی سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 6ہزار موٹرسائیکل و موبائل لے گئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے جاوید اور شہباز سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 4لاکھ 6ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے روبن جیمز سے دو نامعلوم ملزمان نے 7ہزار موٹرسائیکل و موبائل چھین لیا تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد زوہیب سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے مشتاق احمد عالمگیر کے موبائلزفونز نصر اللہ کی سائیکل جلیل آباد کے علاقے ناصر کی کاشف مرتضی ممتاز آباد کے علاقے عبدالرحمن کی موٹرسائیکلیں نوید احمد مخدوم رشید کے علاقے جاوید حسین کے موبائلزفونز بستی ملوک کے علاقے عصمت اللہ کا سامان ذوالفقار کی موٹرسائیکل راجہ رام کے علاقے عبدالمجید کا بچھڑا صدر جلالپور کے علاقے دلاور کا سامان اقبال کا سامان سٹی جلالپور کے علاقت اسحاق کے ٹی آر گارڈر وغیرہ غلام شبیر کی طلائی سونا و چاندی گلگشت کے علاقے اکبر علی ،خرم نصیر ،علی رضاکے موبائلزفونز و ایل سی ڈی بی زیڈ کے علاقے فضل الرحمن کا سامان چوری ہوگیا۔