• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن کا نیا انداز اپنایا، پروا نہیں لوگ کیا مطلب لیتے ہیں، فرحان

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ عام طور پر نصف سنچری کا جشن نہیں مناتا، لیکن اس بار ذہن میں آیا تو ایک نیا انداز اپنایا۔ مجھے معلوم نہیں لوگ اس جشن کا کیا مطلب لیتے ہیں اور نہ ہی مجھے اس کی پروا ہے، کوشش جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ہے، چاہے مخالف بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، سب کھلاڑیوں کی خواہش ہے کہ فائنل بھارت سے کھیلا جائے اور پاکستان یہ میچ جیتے۔ واضح رہے کہ دبئی میں نصف سنچری بناکر انہوں نے فائرنگ کرنے والے انداز میں جشن منایا تھا۔ بھارتی میڈیا نے ان کے جشن کو موضوعِ بحث بنایا، تاہم فرحان نے واضح کیا کہ یہ صرف ایک نیا اور ذاتی انداز تھا ۔ فرحان نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف کارکردگی نے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ڈو اینڈ ڈائی میچ ہے۔ بیٹنگ لائن میں تبدیلی سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے، پاور پلے میں وکٹیں بچا کر نو اوورز تک بہترین رنز اسکور کیے، اگرچہ بعد میں رنز کچھ سست ہوئے لیکن ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش جاری ہے۔

اسپورٹس سے مزید