• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جنوبی افریقا کو ہوم سیریز میں اسپن جال میں پھنسانے کیلئے تیار

دبئی (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقا کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں اسپن جال میں پھنسانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کے آخر تک کیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید عبوری ہیڈ کوچ ریڈ بال ٹیم اظہر محمود کی مشاورت سے ٹیسٹ سیریز میں اسپنرز کیلئے ساز گار پچ بنائی جائے گی۔ منگل سے قذافی اسٹیڈیم میں کام شروع کر دیا جائے گا ، پنڈی میں بھی اسپن پچ بنائی جائے گی ۔ پاکستان ہوم ایڈوانٹیج حاصل کرنے کا خواہشمند ہے، پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور جبکہ دوسرا 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ ٹیسٹ کپتان شان مسعود منگل کو ٹیسٹ کیمپ جوائن کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید