• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ، پاکستان کو مہم ٹریک پر لانے کا چیلنج درپیش، سپر فور میں آج سری لنکا مدمقابل

دبئی (عبدالماجدبھٹی) ایشیا کپ کرکٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم دوسرا میچ ایک اور مضبوط حریف سری لنکا کے خلاف شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیل رہی ہے۔ گرین شرٹس کو مہم ٹریک پر لانے کا چیلنج درپیش ہے۔ فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے پاکستان کو ہر صورت فتح درکار ہے ۔ غلطی کی گنجائش نہیں ہے، ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ سری لنکا کو بنگلہ دیش نے سپر فور کے میچ میں چار وکٹ سے زیر کیا تھا۔ بھارت کے خلاف پاکستان نے فاش غلطیاں کیں، خاص طور پرصف اول کے اسپنر محمد نواز کو ایک بھی اوور نہیں دیا گیا۔ سلمان علی آغا کو ان کی دفاعی کپتانی پر تنقید کا سامنا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے آؤٹ ہونے پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے میچ کے بعد، کپتان کی حسب روایت میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ اور امپائرز اور ریفریز کے منیجر کی رپورٹ کی ہے۔ کپتان سلمان آغا نے بھی فخر کے آؤٹ ہونے پر ہلکا سا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا تھا کہ یہ کیپر سے آگے گرگیا تھا۔ فخر نے بھارت کے خلاف پاکستان کو تیز آغاز فراہم کیا، اپنی پہلی آٹھ گیندوں پر تین چوکے لگائے لیکن ان کی اننگز15رنز پر ختم ہوئی۔ سلمان نے کہا کہ امپائر غلطیاں کر سکتے ہیں۔ لیکن ایسا لگ رہا تھا کہ یہ گیند وکٹ کیپر سے آگے گر رہا ہے۔ میں غلط ہو سکتا ہوں۔ لیکن فخر زمان جس طرح سے بیٹنگ کر رہا تھا، اگر وہ پاور پلے کے ذریعے بیٹنگ کرتا تو ہم شاید 190رنز بنا لیتے۔ فخر کے بعد صائم ایوب اسی شرح سے اسکور نہ کر سکے، دوسرے اینڈ پر صاحبزادہ فرحان نے 34گیندوں پر نصف سنچری بنائی ۔ پاکستان نے پاور پلے میں 55 اور پہلے دس میں 91 رنز بنائے، یہ دونوں پاکستانی ریکارڈ بھارت کیخلاف ہیں۔ سلمان آغا نے کہا کہ بھارت کیخلاف بیٹنگ بہت بہتر تھی، اور یہ ایک مثبت بات ہے، ہمارا آغاز جس طرح سے تھا، ہم مزید 15 رنز بنا سکتے تھے۔ لیکن جب گیند دس اوورز کے بعد نرم ہوجاتی ہے تو بیٹنگ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔ لیکن ہم نے پاور پلے میں اچھی بولنگ نہیں کی اور سزا ملی۔ بھارت کے بولر ڈرنکس کے وقفے کے بعد مضبوطی سے واپس آئے۔ اسکے بعد کے سات اوورز میں صرف ایک باؤنڈری اور 38رنز بنائے گئے، جو اس مرحلے کے تمام ٹورنامنٹ میں سب سے کم اسکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تعاقب میں محمد نواز نے شبمن گل نے ایک موقع فراہم کیا۔ سلمان آغا نے کہا کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا چاہتے ہیں۔ اس کیلئے تینوں پہلوؤں میں سبقت حاصل کرنی ہوگی۔ ہم نے اچھی فیلڈنگ نہیں کی اور نہ ہی گیند کے ساتھ اچھی شروعات کی۔ ہمیں اسے بھول جانا ہوگا ۔ سری لنکا کے خلاف بہتر کارکردگی پیش کرنے کے منتظر ہیں۔

اسپورٹس سے مزید