دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم منگل کو لاہور سے سری لنکا کے شہر کولمبو روانہ ہورہی ہے۔ ٹیم ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز 2 وارم اپ میچز سے کرے گی۔ پہلا وارم اپ میچ 25 ستمبر کو سری لنکا جبکہ دوسرا میچ 28 ستمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوگا۔ خواتین کھلاڑی ورلڈکپ میں اپنا افتتاحی میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ۔ دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 5 اکتوبر ، تیسرا 8 اکتوبر کو آسٹریلیا ، چوتھا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ، پانچواں میچ نیوزی لینڈ سے 18 اکتوبر ، چھٹا میچ 21 اکتوبر کو جنوبی افریقا جبکہ آخری رائونڈ میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی ۔