کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب انٹر میڈیا سپر سکس کر کٹ ٹور نامنٹ 3اور4اکتوبر کو پریس کلب میںناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، جس میں پرنٹ، الیکٹرک اورنیوز ایجنسیز کی32 ٹیمیں حصہ لیں گی،ہر ٹیم چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کلب کے ممبر کو ہی ٹیم کا حصہ بنایا جائے،جبکہ ٹیم آفیشلز بھی کلب کے رکن کو ہی مقرر کیا جائے،ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24ستمبرتک اپنی انٹری کراسکتی ہیں۔