برطانیہ کے فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرنے کے صرف ایک دن بعد پاکستانی طالب علم محمود الحسن نے رائل کالج آف آرٹ میں اپنی کانوکیشن کی تقریب میں فلسطینی پرچم کے ساتھ شرکت کی۔
برطانیہ کے فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرنے کے صرف ایک دن بعد پاکستانی طالب علم محمود الحسن نے رائل کالج آف آرٹ میں اپنی کانوکیشن کی تقریب میں فلسطینی پرچم کے ساتھ شرکت کی۔
محمود الحسن کانوکیشن کی تقریب میں اپنے گریجویشن گاؤن پر فلسطینی پرچم لپیٹ کر اپنی ماسٹر آف فائن آرٹس کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے اسٹیج پر گئے۔
پاکستانی طالب علم کے اس اقدام کو شرکاء نے تالیاں بجا کر سراہا، جبکہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔
محمود الحسن نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس اقدام کے بارے میں کہا، ’میرے لیے بطور فنکار علامتیں بہت اہمیت رکھتی ہیں اور آج یہ جھنڈا صرف کاغذی پہچان نہیں بلکہ ایک جذبے کی علامت ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا، ’برطانیہ کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کو امید دیتا ہے اور میں چاہتا تھا کہ میری گریجویشن میری کامیابی کے ساتھ ساتھ فلسطین کے لیے اجتماعی اثبات کا ایک لمحہ بھی بنے‘۔
واضح رہے کہ21 ستمبر 2025ء کو وزیر اعظم کیر سٹارمر نے اعلان کیا کہ برطانیہ کی حکومت نے فلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔