• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان مسعود ٹیسٹ کپتان برقرار، ٹیم کیلئے فری ہینڈ بھی مل گیا

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) ایسے وقت میں جب شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کی مہم چل رہی تھی، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ان سے ملاقات کی اور قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔ آئندہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں وہی کپتانی کریں گے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کو فری ہینڈ دے دیا ہے ۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ منگل کو محسن نقوی سے ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی اورجنوبی افریقاکے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں بات چیت کی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12اکتوبر سے شروع ہوگا۔دریں اثناء ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ میں سی سے بی کیٹگری تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔ سینٹرل کنٹریکٹ 26ـ2025-میں شان مسعود کی ڈی کیٹگری میں تنزلی کی گئی تھی ۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں ون ڈے کپتان محمد رضوان اور ٹی ٹونٹی کپتان سلمان آغا کو بی کیٹگری دی گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید