ابوظبی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں اسکولز کیلئے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور کے مقامی اسکول میں افتتاح چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیا۔ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پروگرام میں 391 اسکولز حصہ لے رہے ہیں۔