راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر سپرا نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے افسران کو احکام جاری کیے، انکا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔