راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 2نوسر بازکارمیں بیٹھی خاتون کو چکمہ دے کران کا پرس لے اڑے، تھانہ نیوٹاؤن کو ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے بتایاکہ میں اور میری بیٹی کمرشل مارکیٹ کے پاس اپنی گاڑی میں تھے میری بیٹی کے ایف سی کے اندر گئی تو اس دوران ایک نامعلوم شخص نے کہا کہ آپکی گاڑی کا بمپر گر رہا ہے میں نے ادھر دیکھا تو دوسری سائیڈ سے ایک لڑکا میرا پرس اٹھا کر بھاگ گیا ، پرس میں 35ہزار روپے، ڈرائیونگ لائسنس،شناختی کارڈ، سروس کارڈ، سی ایم ایچ کارڈ / آرمی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈز و دیگر کارڈ موجود تھے۔