• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈکیتی قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) دوران ڈکیتی قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ جنوری 2023 میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری وقوعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے دھمیال پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت دیگر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، اسے شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے، پکڑے گئے اشتہاری مجرم کے ایک ساتھی کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد سے مزید