• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی مظہر اقبال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سینئر صحافی آر آئی یو جے ورکرز کے صدر مظہر اقبال ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہارگئے ، مرحوم کو منگل کو نماز عصر کے بعد ماڈل ٹاؤن ہمک قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ، جنازہ چار بجے ان کی رہائش گاہ اٹامک انرجی سوسائٹی روات سے اٹھایا گیا نماز جنازہ میں صحافیوں کے علاؤہ سیاسی کارکنوں نے بھی شرکت کی اور ان کے بھائی خالد اقبال اور بیٹے نعمان سے مل کر حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کیا ، نماز جنازہ میں پی ایف یو جے کے حاجی محمد نواز رضا ،افضل بٹ ، شکیل قرار ، آر آئی آئی یو جے کے صدر رانا کوثر ، طارق عثمانی ، نائب صدر شیخ ایوب ناصر ، سیکرٹری جنرل اویس لطیف ،پریس کلب کے سابق صدر انور رضا اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید