• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 9ملزمان گرفتار کر لئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے 2 کلو سے زیادہ چرس اور 38لیٹر شراب برآمد کر لی،تھانہ دھمیال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 2 کلو 200گرام چرس برآمد کی، نصیرآباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 20لیٹر شراب ، گنج منڈی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 10لیٹر شراب جب کہ تھانہ بنی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرکے 8لیٹر شراب برآمد کر لی پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائزاسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ رتہ امرال، مورگاہ، گوجر خان، صدر بیرونی اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید