اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سمبل کے علاقے میرا بادیہ میں رہائش پذیر ضلع بنوں کے رہائشی ٹرانسپورٹر کو گولیاں مارکر قتل کر دیا گیا ، پولیس نے مقتول عصمت اللہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے اور بھائی محمد اسماعیل خان سکنہ جی الیون ون کی مدعیت میں دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، مقتول کے ہمسایہ کے مطابق وہ نماز پڑھ کر مسجد سے گھر جا رہا تھا کہ اسے سر اور دل پر گولیاں مارکر قتل کر دیا گیا ۔