لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ نیا تجربہ ہونے کے باوجود ستھرا پنجاب پروگرام کے نتائج حوصلہ افزأ ہیں۔ جو کام ناممکن نظر آتا تھا وہ وزیراعلی مریم نواز کے ویژن اور قیادت کے باعث ممکن ہوا۔ سول سیکرٹریٹ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کے سی ای اوز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اب تک پنجاب میں 81 لاکھ 50 ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ، ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین بھی موجود تھے۔