لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وزیر خزانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے عوام کو شفاف، جدید اور پائیدار مالیاتی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔پ نجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز کے بورڈ کا دوسرا اجلاس صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کی زیر صدارت پنجاب سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری فنانس، سیکرٹری آ ئی اینڈ پی ، سیکرٹری ہاؤسنگ ،چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی اور پرائیویٹ ممبرز نے شرکت کی۔