لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت بدھ کے روز اہم اجلاس منعقد ہواجس میں صوبائی دارلحکومت میں محکمہ صحت و آبادی کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا-صوبائی وزیر صحت نے گزشتہ اجلاس میں جاری فیصلوں پر کوئی ایکشن نہ لینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا-صوبائی وزیر نےافسران سے پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ان ہسپتالوں کو بند کر کے انہیں محض ڈسپنسری بنا دیا جائے؟ -