دبئی (نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ کے دوران پاکستانی کرکٹرز کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتیوں کو انوکھے انداز سے ٹرول کردیا۔ ان کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھارتی بلبلا اٹھے ۔ ایکس پر محسن نقوی نے بغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ویڈیو شیئر کی ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل حارث رؤف کے بھارتی شائقین کے طعنوں کے جواب میں اپنائے گئے انداز جیسا تھا۔ رونالڈو کو ہاتھ کو جہاز کی طرح اڑا کر نیچے گرنے کی طرف اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اگرچہ اس ویڈیو پر محسن نقوی کی جانب سے کوئی کیپشن درج نہیں کیا گیا لیکن تیر نشانے پر لگا ، جہاز گرنے کی نقل کرتی اس ویڈیو کو دیکھ کر بھارتی تلملاگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔