کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایشیا کپ میں جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کےمیچ میں بنگالی کمیونٹی نے گہری دل چسپی کا اظہار کیا۔ سرجانی ٹاؤن، موسیٰ کالونی، لیاری کی بستی نوا لین، مچھر کالونی، کیماڑی ٹاؤن ،ضیاء کالونی گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں ہوٹل اور گھروں پر میچ دیکھنے کے انتظامات کئے تھے، وہ اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نعرے بھی لگارہے تھے۔پاکستانی کھلاڑیوں کی اچھی کار کردگی پر تالیاں بجاکر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔