(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سافٹ بال فیڈریشن نے اپنے مرحوم صدر آصف عظیم کی جگہ ان کی اہلیہ تہمینہ آصف کو نیا صدر منتخب کرلیا۔ یاد رہے کہ 51 سالہ آصف عظیم رواں سال مئی میں انتقال کرگئے تھے۔ فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کراچی میں سینئر نائب صدر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی صدارت میں ہوا ۔