کراچی (جنگ نیوز) غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر یورپ فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کی جانب سے اسرائیل کو معطل کیے جانےکا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوئیفا کے اکثر ممبران اسرائیل کو معطل کرنے کے حامی ہیں، اس حوالے سے فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا۔ جیو نیوز کے مطابق اسرائیل کی معطلی کے معاملے پر ووٹنگ کے لیے یوئیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ایمرجنسی میٹنگ اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوئیفا کے اکثر ممبران روس کی طرح اسرائیل پر بھی پابندی کے حق میں ہیں۔