کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر ) فنڈ کا رونا رونے والے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام میڈیا کو قومی ٹور نامنٹ کے نتائج سے آگاہ کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، سوشل میڈیا پر پی ایچ ایف گروپ میں پی ایچ ایف کے حکام اپنی ذاتی نمود ونمائش کو اہمیت دیتے ہیں مگر وہ کھیل کے اصل کردار کھلاڑیوں کی کار کردگی کو نمایاں کرنے کو کوئی اہمیت نہیں دیتے، جمعرات سے لاہور میں شروع ہونے والے چوتھے نیول چیف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے دن کے نتائج رات گئے تک جاری نہیں کئے گئے، میڈیا نمائندے نتائج کیلئے پریشان دکھائی رہے۔ جنگ کی اطلاع کے مطابق پہلے میچ میں نیوی نے پورٹ قاسم کو 3-2سے شکست دی۔