دبئی (نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے نام پر غور شروع ہوگیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان شان مسعود کی سلیکٹرز سے میٹنگ کے بعد پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹیسٹ ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، ساجد خان، نعمان علی، نسیم شاہ، محمد عباس کی شمولیت کا امکان ہے۔ دریں اثنا کی تیاریوں کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ 16 دن بعد قومی اکیڈمی لاہور میں ختم ہوگیا۔اکیڈمی کے کوچز اور عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کھلاڑیوں کی ا سکلز اور فٹنس پر کام کیا۔ کیمپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو جانچنا تھا۔ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بیٹرز کو لمبی اننگز اور دباؤ برداشت کرنے پر فوکس کرایا گیا، بولروں کیلئے کنٹرول، لائن اور وکٹ لینے کے مختلف آپشنز پر کام ہوا، اکیڈمی کے بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ کوچز نے شاندار کام کیا۔