دبئی(نمائندہ خصوصی)کراچی کی دونوں ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کے لئے حنیف محمد ٹرافی کے ذریعے کوالی فائی نہ کرسکیں لیکن کراچی کو پی سی بی کی جانب سے لائف لائن مل گئی اور انہیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کا موقع مل گیا۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئےدو مزید ٹیموں کا اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب قائد اعظم ٹرافی میں 10ٹیمیں شرکت کرینگی ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کی سفارشات پر 8سے ٹیمیں 10 کردی گئیں ۔ کراچی بلیوزفیصل آباد ،فاٹا اور ملتان قائد اعظم ٹرافی کھیلیں گی۔ فاٹا نے 108 ، کراچی بلوز 96 ، فیصل آباد 87 اور ملتان نے 86 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ گریڈ ٹو کے پانچویں راؤنڈ کے آخری دن صورتحال کچھ اس طرح رہی ۔ ملتان نے لاڑکانہ کو 10 وکٹ ، کراچی وائٹس نے آزاد جموں کشمیر کو6 وکٹ، لاہور بلوز نے کوئٹہ کو 188 رنز سے ہرادیا۔ کوئٹہ دوسری اننگز میں 92 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ قاسم اکرم نے 54 رنز کے عوض 7 وکٹیں، اور میچ میں 10 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ لاہور کی دوسری اننگز میں عمران بٹ 112 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حیدرآباد اور فیصل آباد کا میچ ڈرا ہوگیا۔