• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو مجموعی طور پر 109 سال قید کی سزا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی راء ایجنٹ ملزم سلیم کو مقدمے میں مجموعی طور پر 109 سال قید کی سزا سنادی اور مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل نصر اللہ مجید اور انیلا ملک کے مطابق ملزم محمد سلیم پر پاکستان کیخلاف سازش کرنے کاالزام ہے، ایس آئی یو پولیس نے ملزم کو ماڑی پور کے علاقے سے گرفتار کرکے ایک دستی بم، اوان ، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے تعلق کا اعتراف کیا، ملزم نے 2012 سے 2014کے درمیان 3مرتبہ بھارت کا وزٹ کیا ،ملزم سلیم 1989میں غیر قانونی طریقے سے بھارت سے پاکستان آیا ، جعل سازی سے پاکستانی دستاویزات اور پاسپورٹ حاصل کیا ، ملزم نے انوسٹی گیشن کے دوران بتایا کہ وہ انڈیا کے شہر گجرات بھوج میں رکشا چلاتا تھا، ملزم کے قبضے سے 4 پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے تھے،تمام سزائیں ساتھ چلیں گی۔ملزم کا جیل میں گزراہوا عرصہ سزا میں شمار ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید