لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کر کے رات کے وقت گھر میں گھس کر واردات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم نے سیف الماری میں سے 10لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور ایک لاکھ نقد رقم چوری کی اور رفو چکر ہو گیا نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم کو 24گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم یوسف عرف کاکا گھوڑیاں والا کے قبضہ سے 10لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم 1لاکھ برآمد کر لی گئی۔