• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفیا رواداری، انسان دوستی، مساوات اورعدل کےپیغامبر،سیکرٹری اوقاف

لاہور(خبرنگار) عظیم صوفی بزرگ حضرت سیّد جمال قادری ؒے398ویں سالانہ عرس کا افتتاح رسم چادر پوشی سے سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کرتے ہوئے کہاکہ انتہا پسندی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صوفیاء رواداری، انسان دوستی، مساوات اور عدل اجتماعی کے پیغا مبر ہیں اور موجودہ دور میں ان کی تعلیمات سے استفادہ نہایت ضروری ہے۔انہعں نے کہا کہ صوفیاء نے عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش اور طبقاتی تقسیم کا خاتمہ کیا۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، ایڈ منسٹریٹر اوقاف لاہور زون (ایسٹ)اشفاق ڈیال، منیجر اوقا ف معیزالرحمن، اوقاف علما ءکرام اور مذہبی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
لاہور سے مزید