لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چاروں صوبوں کے منتخب کونسل ممبران شریک ہوئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب کے دنوں میں ڈاکٹرز صاحبان نے بھی سیلاب زدگان کی بھر پور مدد کی جو کہ قابل ستائش ہے۔ وفد نے بتایا کہ اس وقت پبلک سیکٹر میں 85 اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کالج فراہم کر رہا ہے، اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر میں بھی یہی تناسب ہے جبکہ آرمڈ فورسز میں یہ تعداد تقریبا 100 ہے۔ کالج اس وقت 89 فیلوشپ پروگرامز سپروائز کر رہا ہے جو دنیا میں سب سے بڑی تعداد ہے اور رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کینیڈا سے تقابل رکھتی ہے ۔