لاہور(محمد صابر اعوان سے ) پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی پانی کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے ملیریا، ڈینگی، گیسٹروانٹرائٹس اور انٹرک فیور جیسی مہلک بیماریاں پھیل سکتی ہیں ، حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں صاف پانی اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار نامور ماہر امراض معدہ و جگر اور پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر سعید کھوکھر اور کنگ ایڈوڈ میڈیکل یونیورسٹی کےاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان کاظمی نے نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر سعید کھوکھرجو امریکہ کا مطالعاتی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اپنے دو ماہ کے مطالعاتی دورے کے دوران انہوں نے امریکہ میں مختلف سیمینار، کانفرنسز، ورکشاپس اور دیگر تقاریب میں شرکت کی جن میں پیٹ اور جگر کے جدید طریقہ علاج پر بین الاقوامی ڈاکٹرز اور ماہرین صحت کے ساتھ انہوں نے تبادلہ خیال کیا اور مختلف لیکچرز دئیے ڈاکٹر سعید کھوکھر نے جدید طریقہ علاج سے متعلق نئی معلومات سے استفادہ بھی حاصل کیا وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس پر خاص توجہ دے سیلاب زدگان کو صاف پانی و خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔