• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ ہڈی جوڑ جنرل ہسپتال کا فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور پریس کلب کے سامنے شعبہ ہڈی جوڑ جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں فلسطینوںکے حق میں یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا اور امت مسلمہ کو اسرائیلی ظلم و بربریت کا منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ریلی کے شرکاء نے فلسطینی اور غزہ بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جبکہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقبال میو کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ہسپتالوں، گھروں ، صحافیوں، فلاحی کارکنان اور میڈیکل کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ معصوم بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شہید ہونے والوں میں شامل ہیں اسرائیلی فوجی فلسطینی بہنوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور قتل کر رہے ہیں جبکہ امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
لاہور سے مزید