لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز چلڈرن ہسپتال لاہور کے وائس چانسلر اور ممتاز ماہر اطفال پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے امیرالدین میڈیکل کالج میں ʼʼپروفیشنلزم ان میڈیسنʼʼ کے موضوع پر ایک جامع اور بامقصد لیکچر دیا۔گرینڈ کلینیکل لیکچر کی صدارت پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کی، جبکہ تقریب میں ایم ایس پروفیسر فریاد حسین ، ڈاکٹرز، اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اپنے لیکچر میں پروفیسر مسعود صادق نے میڈیکل پروفیشن سے منسلک اخلاقی اور پیشہ ورانہ تقاضوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب معالج وہی ہوتا ہے جو علم، مہارت اور اخلاقیات کو یکجا کرتے ہوئے مریض کی خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنائے۔