• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولش کوہ پیما بارگیل کا کارنامہ، ایورسٹ سے پہلی بار اسکی پر بغیر آکسیجن اتر آئے

کٹھمنڈو (اے ایف پی) پولش کوہ پیما کا کارنامہ، ایورسٹ سے پہلی باراسکی پر بغیر آکسیجن اتر آئے،بارگیل16گھنٹے ڈیتھ زون میں رہے، پولش وزیر اعظم کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا آسمان حد ہے؟ پولینڈ کیلئے نہیں!"پولینڈ کے کوہ پیما آندرزے بارگیل نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر نئی تاریخ رقم کر دی۔ وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے بغیر اضافی آکسیجن کے اسکی پر ایورسٹ کی چوٹی سے نیچے اترنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔بارگیل نے پیر کو 8,849 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کے بعد برفانی ڈھلوانوں پر اسکی ڈسینٹ کیا اور کیمپ 2 تک گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید