• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ون بی ویزا فیس، شاندار مستقبل کا خواب بھارتی افراد کی آنکھوں میں ٹوٹ جائیگا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایچ ون بی ویزا کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اچانک اعلان نے ہزاروں بھارتی خاندانوں کو مایوسی اور بے بسی کے سمندر میں دھکیل دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے نئی ایچ ون بی ویزا درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالرز کی بھاری فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس نے بھارت اور امریکا کے درمیان سفر کرنے والے ہزاروں افراد کے خواب توڑ دیے۔ اس اقدام کے نتیجے میں ’’امریکن ڈریم‘‘ اور ترقی کا خواب، قرضوں اور برسوں کی محنت کے بعد امریکا پہنچنے والے افراد کی آنکھوں میں ہی ٹوٹ جائے گا۔ اعلان کے چند ہی گھنٹوں کے اندر امریکا جانے والی پروازوں کے ٹکٹ آسمان کو چھونے لگے، واٹس ایپ گروپس میں افواہوں اور خوف نے جگہ لے لی، اور بھارتی آئی ٹی ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ ایک غیر یقینی مستقبل کے سائے میں آگئے۔
دنیا بھر سے سے مزید