• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم’نیلوفر‘ کب ریلیز ہوگی؟

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان بڑی اسکرین پر جلد ہی دوبارہ جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔

اُنہوں نے فلم ’نیلوفر‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اگلی ملاقات کا انتظار رہے گا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ تو بتا دیا ہے کہ فلم ’نیلوفر‘ سردیوں میں ریلیز ہونے والی ہے لیکن ریلیز کی تاریخ ابھی نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ فلم ’نیلوفر‘ کو دسمبر 2022 میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کورونا  وباء کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ 

اب فلمی شائقین فواد خان اور ماہرہ خان کی اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید