• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شمع جونیجو کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیوں بٹھایا گیا؟ خواجہ آصف

نیویارک (ایجنسیاں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے پیچھے ڈاکٹر شمع جونیجو کو بٹھانے کے معاملے پر وضاحت جاری کردی۔ خواجہ آصف نے کہا ڈاکٹر شمع جونیجو کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیوں بٹھایا گیا؟ دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون کا باضابطہ اجازت نامہ نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے شمع جونیجو کے معاملے پر خود کو بری الذمہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں یہ تقریر وزیراعظم کیونکہ مصروف تھے اس لیے انکی جگہ یہ تقریر میں نے کی۔ یہ خاتون یا کس فرد نے میرے پیچھے بیٹھنا ہے، یہ دفتر خارجہ کی صوابدید و اختیار تھا اور ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے مسئلہ کے ساتھ میرا 60 سال سے جذباتی لگاؤ اور کمٹمنٹ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وفد میں ڈاکٹر شمع جونیجو کی موجودگی پر وضاحت پیش کردی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں ان خاتون سے متعلق معلوم کرکے بتا دوں گا ابھی مجھے نہیں پتہ ان خاتون کا بھی صرف میں بس نام جانتا ہوں اور لوگ ہمارے ساتھ تصاویر بناتے رہتے ہیں ان کے ساتھ میری تصویر ہے لیکن میں ان کا بیک گراؤنڈ نہیں جانتا وہ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں مجھے جہاں تک معلوم ہے ان کی کوئی آفیشل پوزیشن نہیں ہے۔ میں اس وجہ سے تھوڑا حیران ہوا تھا کہ ہمارے وفد میں ایسے لوگ بھی آسکتے ہیں جنہیں کوئی اون ہی نہ کرے میں ان سے متعلق پاکستان آکر ضررور انکوائری کروں گا۔
اہم خبریں سے مزید