• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص اپنی اربوں ڈالر کی دولت کا 95 فیصد حصہ عطیہ کریگا

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص اپنی اربوں ڈالر کی دولت کا 95 فیصد حصہ عطیہ کریگا، آکسفورڈ یونیورسٹی میں قائم ایلیسن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ذریعے فلاحی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوریکل کے شریک بانی اور ایلون مسک کے بعد دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص، لیری ایلیسن نے اپنی زیادہ تر دولت عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بلومبرگ کے ارب پتیوں کی انڈیکس کے مطابق، ایلیسن کی دولت کا تخمینہ 373ارب ڈالر (ایک ہزار 53کھرب ،55ارب پاکستانی روپے)ہے، جس کی بڑی وجہ اوریکل میں ان کا 41 فیصد حصہ اور ٹیسلا میں کی گئی سرمایہ کاری ہے۔ حالیہ مہینوں میں مصنوعی ذہانت میں تیزی کی وجہ سے اوریکل کے اسٹاک میں اضافے کے باعث ان کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لیری ایلیسن نے 2010میں "GivingPledge" نامی مہم کے تحت اپنی 95 فیصد دولت عطیہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ان کی فلاحی سرگرمیوں کا بیشتر حصہ ایلیسن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ای آئی ٹی)کے ذریعے انجام پاتا ہے، جو آکسفورڈ یونیورسٹی میں قائم ایک منافع بخشادارہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید