• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم افضل چن ذہنی تناؤ کا شکار، پروپیگنڈا کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا  ہے کہ  ندیم افضل چن ذہنی تناؤ کا شکار، پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔  ایکس پر ندیم افضل چن کے الزامات اور جھوٹے پراپیگنڈے کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے بارے میں غلط اور بے بنیاد بیانیہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ چن صاحب آپ اچھے خاصے انسان تھے، لیکن کچھ دنوں سے معلوم نہیں آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں یا جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں فیک پراپیگنڈہ کررہے ہیں۔قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر میں حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ پہلے ہی شیئر کرچکی ہوں۔اب اس جھوٹے پراپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید